ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے کمار نے انتخابات میں کمل ہاسن کے امکان کو کمتر بتایا

جے کمار نے انتخابات میں کمل ہاسن کے امکان کو کمتر بتایا

Wed, 27 Jun 2018 00:28:23    S.O. News Service

چنئی26جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) انادرمک لیڈر ڈی جے کمار نے اداکار سے لیڈر بنے کمل ہاسن کی تنقید کرتے ہوئے اگلے اسمبلی انتخابات میں ان کی امکانات کو کمتر بتایا اور ان کی امیدواری کے مقابلے روس میں چل رہے فیفا ورلڈ کپ سے کی۔ وزیر نے فٹ بال میں میسی اور رونالڈو کا ذکر کرکے ہوئے براہ راست کہنا چاہا کہ تمل ناڈو میں سیاسی جنگ انادرمک اور ڈی ایم کے درمیان ہے۔انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ابھی فیفا ورلڈ کپ چل رہا ہے۔ اس میں جنگ صرف میسی اور رونالڈو کے درمیان ہے۔ اس لیے وہاں کسی اور کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ وہ ہاسن کی نئی پارٹی کے گیت کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔اس گیت میں کہا گیا ہے کہ اگلے اسمبلی انتخابات کے بعد وہ حکومت بنائے گی۔ اس سے پہلے بھی جے کمار نے ہاسن کی یہ کہہ کر تنقید کی تھی کہ لیڈروں سے ان کی ملاقات آنے والی فلم کے پرموشن کے لیے تھی ۔ 
 


Share: